لیاقت مارکیٹ میں چھاپہ ، کے ڈی اے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتا

عاطف احمد کو کرپشن اور چائنہ کٹنگ میں ملوث ہونے کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل 

کراچی ( ) کراچی کے علاقے ملیر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کے ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق ملیر لیاقت مارکیٹ کے قریب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بلدیہ عظمی کے ادارے کے ڈی اے کے ایک افسر عاطف احمد کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ڈی کو کرپشن اور چائنہ کٹنگ میں ملوث ہونے کے شبے میں حراست میں لیا گیا ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.