نئی دہلی: بھارت نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ لداخ کے تنازعے پرکوئی بھی ڈیل اور سمجھوتا نہیںکیا گیا، سفارتی کامیابی حاصل کی ہے۔ کسی کی ہارجیت نہیں ہوئی، کوئی فوجی بنکر چین کے حوالے نہیں کیا، آئندہ ایسی کسی بھی جارحیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ دورہ چین کے حوالے سے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہاکہ لداخ تنازعے کا حل سفارتی کامیابی ہے۔ وزیرخارجہ نے کہاکہ ہم نے یہ تنازعہ حل کرنے کے لیے کوئی بڑی قیمت نہیں چکائی بلکہ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کیاگیا۔
تبصرے بند ہیں.