مستونگ میں کنویں کی صفائی کے دوران گیس بھرنے سے 4 مزدور جاں بحق

 

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے مستونگ میں کنویں کی صفائی کے دوران گیس بھرجانے سے 4 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مستونگ کے علاقے کلی ماڑی میں 4 مزدور کنویں کی صفائی کررہے تھے اس دوران کنویں میں گیس بھر گئی جس کے باعث چاروں مزدورگیس بھرنے کے باعث بے ہوش ہوگئے جو امدادی کارکنوں کے پہنچنے سے قبل ہی دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے جنہیں کنویں سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.