لاہور ہائیکورٹ نے ڈی ٹی ایچ لائسنسز کی نیلامی کالعدم کردی

لاہور: 

لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کے تحت ڈی ٹی ایچ (ڈائریکٹ ٹو ہوم) لائسنس کی نیلامی غیرقانونی اور کالعدم قرار دیدی۔

جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس شاہد کریم پر مشتمل فل بینچ نے براڈ کاسٹرز کوڈی ٹی ایچ لائسنس کیلیے اہل قرار دیا اور ہدایت کی کہ نئے سرے سے نیلامی کرکے لائسنس جاری کیے جائیں۔

فاضل بینچ نے نجی ٹی وی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا جو گزشتہ روز جاری کر دیاگیا۔57صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالت نے پیمرا کے سیکشن13کی ذیلی دفعہ 3 غیرقانونی قرار دیدی اور کہا کہ براڈکاسٹرز پر ڈسٹری بیوٹرز نہ بننے کی پابندی عائد کرنا پیمرا آرڈیننس اور رولز سے متصادم ہے، فیصلے کے مطابق براڈ کاسٹر بھی ڈسٹری بیوٹر بن سکتا ہے، اس پر پابندی غیرقانونی ہے۔

تبصرے بند ہیں.