انتظامیہ بیالیس ہزار ٹن گندم خرید سکتی ہے ، خریداری مراکز سے کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی بھی شروع
لاہور:حکومت نے لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے لیے بیالیس ہزار ٹن گندم کی خریداری کا ٹارگٹ مقرر کیا ہے ۔ صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے گندم کی خریداری کے لیے کاہنہ ، برکی ، رکھ چھبیل اور رائے ونڈ میں خریداری مراکز قائم کر دئیے ہیں جہاں سے کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے ۔ ضلعی حکام کے مطابق بیالیس ہزار ٹن گندم کی خریداری کا ٹارگٹ مقررہ مدت کے دوران پورا کرلیا جائے گا ۔
تبصرے بند ہیں.