لاہور: منہدم مسجد کا ریسکیو اآپریشن مکمل , 24 نمازی شہید , زخمیوں‌ کی تعداد د

لاہورکےعلاقے داروغہ والا میں منہدم ہونے والی مسجد میں ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا ہے ، شہید ہونے والے نمازیوں کی تعداد 24 رہی جب کہ 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے پانچ، پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

لاہور: () نماز ظہر کا وقت ہو رہا تھا اور بچوں سمیت نمازیوں کی بڑی تعداد میں نماز ادا کرنے کے لئے مسجد حنفیہ کا رخ کر رہی تھی۔ اللہ اکبر کی صدا بلند ہوئی اور نمازیوں نے نیت باندھ لی اور اِس کے ساتھ ہی مسجد کی چھت زوردار دھماکے سے زمین بوس ہو گئی اور پھر جیسے پورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ پہلے تو اہل علاقہ نے امدادی کارروائیاں شروع کیں اور جلد ہی اِس میں متعلقہ حکومتی ادارے بھی شامل ہو گئے اور حکام بھی بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرتے رہے۔ اِس دوران وقفے وقفے سے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو ملبے تلے سے نکالا جاتا رہا اور یہ صورت حال سبھی کے لئے سوہان روح بنی رہی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد داروغہ والا جائے حادثہ پر پہنچے جہاں انہوں نے امدادی کاموں کا جائزہ لیا اور زخمیوں کے بہتر علاج معالجہ کی ہدایات جاری کیں۔ –

تبصرے بند ہیں.