لاہور سے لاپتہ چاروں لڑکیاں راولپنڈی سے مل گئیں

راولپنڈی: سبزہ زار کے علاقے سے لاپتہ ہونے والی چاروں لڑکیاں راولپنڈی سے مل گئیں جب کہ تمام لڑکیاں کچھ نیا کرنے کی غرض سے گھر سے نکلی تھیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے سبزہ زار سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والی چاروں لڑکیاں راولپنڈی سے مل گئیں۔ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر لیڈی کانسٹیبل نے شک کی بنیاد پر لڑکیوں کو روکا اور پوچھ گچھ کی تو اطمینان بخش جواب نہ دینے پر پولیس نے چاروں لڑکیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.