لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایک بار پھر دھند کا راج، موٹر وے ٹریفک کیلئے بند

لاہور: 

پنجاب بھر میں کئی روز کے بعد ایک بار پھر دھند نے اپنے ڈیرے جما لئے ہیں جس کے باعث موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں دھند نے ایک بار پھر قبضہ جما لیا ہے جس کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹر وے کے لاہور شیخوپورہ سیکشن جب کہ پنڈی بھٹیاں سے لاہور اور فیصل آباد سیکشنز کو بھی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پشاور سے رشکئی تک بھی موٹر وے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.