لالہ موسیٰ کے لنڈا بازار میں آگ لگنے سے سیکڑوں دکانیں تباہ ہو گئیں ، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔
لالہ موسیٰ کے لنڈا بازار میں اچانک بھڑک اٹھنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے متعدد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ لگنے سے ایک سو پچاس دکانیں جل گئیں ، ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے تین گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے ، کپڑوں کی وجہ سے آگ زیادہ تیزی سے پھیلی۔ –
تبصرے بند ہیں.