قوم آج 69 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منا رہی ہے ، مزار اقبال ، مزار قائد پر گارڈز تبدیل

لاہور / پشاور/ اسلام آبادقوم آج 69 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منا رہی ہے ، مزار اقبال پر پاک فوج اور مزار قائد پر پاک بحریہ نے گارڈز کی فرائض سنبھال لئے ، اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی ، فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی ۔

 

قوم آج 69 واں جشن آزادی منا رہی ہے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز اکتیس جبکہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کیسلامی سے ہوا ، اس سے قبل نماز فجر میں ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

 

یوم آزادی کا آغاز مساجد میں ملکی سلامتی و استحکام کے لیےخصوصی دعاؤں سے ہوا ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاک فوج کے دستے نے اکتیس توپوں کی سلامی پیش کی۔

 

صوبائی دارالحکومت لاہور میں برکی روڈ پر ڈیفنس فیز سیون میں تقریب ہوئی ، پاک فوج کے چاک و چوبند دستوں نے اکیس توپوں کی سلامی دی ۔ فوجی جوانوں کے اللہ اکبر کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔

پشاور کینٹ میں جشن آزادی کی منعقدہ تقریب کی شروعات اکیس توپوں کی سلامی سے ہوئی ، تقریب میں شہدائے آزادی کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

 

کوئٹہ میں بھی پاک فوج کے جوانوں نے 69ویں یوم آزادی کا سورج طلوع ہونے پر اکیس توپوں کی سلامی دی ، جشن آزادی کے موقع پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ملک بھر میں یوم آزاد کے حوالے سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.