قومی ہیروز کو باعزت طریقے سے رخصت کرنا چاہیے، انضمام الحق

لاہور: 

چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ہیروز کو باعزت طریقے سے رخصت کرنا چاہیے جب کہ مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم نمبر ون بنی لہذا ان کی خدمات پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ٹیم کا پوسٹ مارٹم کرنے کا کہا جا رہا ہے لیکن ڈومیسٹک کرکٹ میں وہ خلا پر کرنے کی صلاحیت نہیں ہے، اسی لیے ٹیم کے مسائل حل کرنے پر توجہ دے رہے ہیں، آسٹریلیا میں درپیش آنے والی مشکلات پر قابو پانا ہو گا، شرجیل خان اور بابر اعظم نے وہاں بہترین پرفارمنس دی، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والی غلطیوں کو سدھاریں گے، شکست سے گھبرانے سے معاملات مزید بگڑیں گے۔ غیر ملکی دورے پر ٹیم کی سلیکشن کیلئے کوچ اور کپتان بہتر فیصلے کر سکتے ہیں اسی لیے ان کی رائے کو بہت اہمیت دیتا ہوں۔ میں جب کپتان تھا تو اپنی مرضی کی ٹیم کھلاتا تھا۔

تبصرے بند ہیں.