قومی کرکٹ ٹیم کو انعامی رقم دینے کا وزیراعظم کا اعلان عدالت میں چیلنج

اسلام آباد: 

چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی قومی کرکٹ ٹیم کو وزیراعظم کی جانب سے انعامی رقم دینے کا اعلان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی قومی کرکٹ ٹیم کو انعامی رقم دینے کا اعلان اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 22 کروڑ کی خطیر رقم ٹیکس کے پیسے سے کیوں بانٹی جارہی ہے، کھلاڑی تنخواہ اور دیگر میچ فیس بھی لیتے ہیں لہذا عدالت معاملے پر حکم امتناع جاری کرے اور وزیراعظم کو ٹیکس کا پیسہ بانٹنے سے روکے۔

تبصرے بند ہیں.