قومی کرکٹ ٹیم کل سری لنکا روانہ ہو گی

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کل سری لنکا روانہ ہو گی۔

کراچی: () مصباح الحق کی قیادت میں پندرہ رکنی ٹیسٹ ٹیم سری لنکا کے لئے روانہ ہو گی۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں تربیتی کیمپ اور پھر پریکٹس میچ کے بعد عید کی چھٹیاں گزارنے والے قومی کرکٹرز کراچی اکٹھے ہوں گے جہاں سے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات اپنا سفر شروع کریں گے۔ قومی ٹیسٹ سکواڈ کو کپتان مصباح الحق کے علاوہ تجربہ کار یونس خان، سعید اجمل اور عبدالرحمان کا اعتماد جبکہ نوجوان احمد شہزاد اور شان مسعود سمیت نوجوان فاسٹ بائولرز کا جوش حاصل ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ 6 اگست سے گال میں شروع ہو گا جبکہ دوسرا امتحان چودہ اگست سے شیڈول ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.