قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے بنگلا دیش روانہ

قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے لئے مصباح الحق کی قیادت میں لاہور سے براستہ دبئی بنگلا دیش روانہ ہو گئی۔

لاہور: ) 16 رکنی پاکستانی سکواڈ میں ہیڈ کوچ معین خان، ظہیر عباس، باولنگ کوچ محمد اکرم، فیلڈنگ کوچ شعیب محمد، منیجر ذاکر خان، تجزیہ کار محمد عثمان، ٹیم سکیورٹی منیجر اظہر، کپتان مصباح الحق، محمد حفیظ،،عمر اکمل، عمر گل، انور علی، شرجیل خان، صہیب مقصود، فواد عالم، احمد شہزاد، بلاول بھٹی، شاہد آفریدی، عبدالرحمان اور سعید اجمل شامل ہیں۔ ایشیا کپ کا افتتاحی میچ 25 فروری کو دفاعی چیمپئن پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں میزبان بنگلا دیش، بھارت، افغانستان، سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.