قومی ٹیم کے کوچ کا فیصلہ کرلیا جو پاکستانی یا غیرملکی بھی ہوسکتا ہے، شہریار خان

لاہور: چیرمین پی سی بی شہریارخان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کوچ کا فیصلہ کرلیا گیا جو پاکستانی یا غیر ملکی بھی ہوسکتا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریارخان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے ہمیں درخواستیں موصول ہوگئی ہیں اور کوچ کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے تاہم وہ نام ابھی نہیں بتاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ کوچ پاکستانی یا غیر ملکی بھی ہوسکتا ہے جب کہ کوچ سے معاملات طے کرنے پر نام کا اعلان کریں گے۔

شہریار خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کمیٹی اور ڈومیسٹک کرکٹ فیئرکوالگ الگ کیا جائے گا تاہم کرکٹ کمیٹی کی تجاویز کو سنا جائے گا اور ضروری ہے کہ ہم اپنے کوچز کو صحیح رکھیں۔

تبصرے بند ہیں.