قومی ٹیم کی فتح پر سابق کرکٹرز خوشی سے نہال

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان کی کامیابی نے سابق کرکٹرز کو بھی خوشی سے نہال کردیا ہے۔ عامر سہیل نے کہا کہ بولرز نے حریف ٹیم کو 250 رنز کے اندر آؤٹ کرکے ہی فتح کی بنیاد رکھی، بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ بھی اچھی کرنے سے کامیابی ملتی ہے، گرین شرٹس بہادری سے لڑے،اوپنرز نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، انھوں نے کہا کہ ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلیے  حریف کی پرواہ کیے بغیر فائنل میں بھی ٹھوس حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا، اگر بولرز اپنے مقصد میں کامیاب رہے تو بیٹسمینوں کا حوصلہ بھی بڑھ جائے گا، فخر زمان بہت اچھا کھیل رہے ہیں، ان کی عمدہ بیٹنگ کی وجہ سے  حریف پر دباؤ  بڑھ جاتا ہے۔

دوسری جانب یونس خان نے کہا کہ ٹیم کا  فائنل تک رسائی حاصل کرنا پوری قوم کیلیے فخر اور اعزاز کی بات ہے،

تبصرے بند ہیں.