قومی ٹیم نے آئر لینڈ کو زیر کرنے کی تیاریاں شروع کر دی

تمام کھلاڑی میچ میں کسی دبائو کے بغیر جیت کا عزم لے کر میدان میں اتریں گے :مصباح الحق

ایڈیلیڈ ( ) ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کو زیر کرنے کے لیے قومی ٹیم کی سخت تیاریاں جاری ہیں ۔ کپتان مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو بغیر کسی دباؤ کے جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اترنے کا کہہ دیا ۔ پاکستانی ٹیم نے ایڈیلیڈ کے سینٹ پیٹر کالج میں آج بھی بھرپور پریکٹس کی ۔ تین گھنٹے کے مختصر تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ سمیت اپنی بیٹنگ بائولنگ اور فیلڈنگ پر توجہ دی ۔ حارث سہیل مکمل فٹ ہو گئے ، انہوں نے بیٹنگ اور بائولنگ کی پریکٹس کی ، محمد عرفان نے بھی بائولنگ سیشن میں حصہ لیا ۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ آئندہ میچوں میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ، کھلاڑیوں کو صرف جیت کا جذبہ لے کر میدان میں اترنا ہو گا ۔ پاکستانی ٹیم کا آخری گروپ میچ آئرلینڈ کے خلاف پندرہ مارچ کو شیڈول ہے ۔ پاکستانی ٹیم کے لیے یہ میچ پری کوارٹر فائنل کی حیثیت رکھتا ہے جس میں اسے ہر صورت کامیابی درکار ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.