فیڈ ایکٹ منظوری کیلیے اسمبلی بھجوانا خوش آئندہ ہے، برائلر فارمرز

لاہور: پاکستان برائلر فارمرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رانا عبدالستار نے کہا ہے کہ سیکریٹری لائیواسٹاک کی طرف سے فیڈ ایکٹ منظوری کے لیے اسمبلی کو بھجوانا خوش آئند ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فیڈ ایکٹ کے لاگو ہونے سے پولٹری فارمرز نقصان سے بچ جائیں گے اور صارفین کوبھی سستا گوشت بھی مہیا ہوسکے گا۔ سیکریٹری لائیواسٹاک نے پاکستان برائلر فارمر ایسوسی ایشن کے چیئرمین کو گزشتہ روز ملاقات میں یقین دلایا ہے کہ ایسوسی ایشن کی تمام سفارشات پولٹری ایکٹ میں شامل کی گئی ہیں۔ایسوسی ایشن نے سیکریٹری لائیواسٹاک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولٹری فارمرز کے لیے ماہ رمضان میں ایک بہت بڑا انعام ہے، رانا عبدالستار نے مزید کہا کہ ایسوسی ایشن پولٹری فارمرز کی فلاح وبہبود کے کام ہمیشہ ایسے اقدامات اٹھاتی رہے گی۔

تبصرے بند ہیں.