فلینڈر فٹبال کھیلتے ہوئے زخمی، بھارت کیخلاف سیریز سے باہر ہو گئے

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقی فاسٹ بولر ورنون فلینڈر ٹخنے کی انجری کے باعث بھارت کیخلاف باقی سیریز سے باہر ہوگئے۔

ان کی جگہ اب کائیل ایبٹ لیں گے۔ ورنون فلینڈر جمعرات کو ٹیم پریکٹس کے دوران فٹبال کھیلتے ہوئے اس تکلیف میں مبتلا ہوئے، انھیں ساتھیوں نے اٹھا کر ڈریسنگ روم پہنچایا۔

اس انجری نے ان کی 26 دسمبر سے انگلینڈ کیخلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں شرکت بھی مشکوک بنادی ہے، ٹیم منیجر محمد موسیٰ جی نے کہاکہ فلینڈر اب وطن واپس لوٹ جائیں گے، وہاں کرکٹ جنوبی افریقہ کے میڈیکل ماہرین معائنے کے بعد ان کی کھیل میں واپسی کاکچھ بتا سکیں گے۔

تبصرے بند ہیں.