فرنچ اوپن ٹینس :اینڈی مرے اور نوواک ڈجکووک کے درمیان ہونیوالا سیمی فائنل ملتوی

پہلے سیمی فائنل میں سٹین واورینکا نے فرانسیسی حریف جوولفریڈ سونگا کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا

فرانس ( ) فرانس میں جاری فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں سوئٹزر لینڈ کے سٹان واورینکا نےمیدان مار لیا جبکہ برطانوی اینڈی مرے اور سربئین ٹینس سٹار نوواک ڈجکووک کے درمیان دوسرا سیمی فائنل خراب موسم کے باعث ملتوی کر دیا گیا ۔ پیرس میں فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے آخری مرحلے میں پہنچ گیا ۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مردوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں سوئس ٹینس پلیئر سٹان واورینکا فرانسیسی حریف جوولفریڈ سونگا کو شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ۔ انہوں نے حریف کو چھ تین ، چھ سات ، سات چھ اور چھ چار سے قابو کیا ۔ دوسری جانب سربئین ورلڈ نمبر ون نوواک ڈجکووک اور برطانیہ کے ورلڈ نمبر 3 اینڈی مرے کے درمیان ایونٹ کا بڑا سیمی فائنل خراب موسم کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا جو کہ اب ہفتے کے روز کھیلا جائے گا ۔

تبصرے بند ہیں.