فاتح قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے

فاتح قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سری لنکا سے پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔ لاہور ایئر پورٹ پر کھلاڑیوں کو خصوصی سیکورٹی میں روانہ کر دیا گیا۔

 لاہور: ) فاتح قومی کرکٹ ٹیم کے 9 کھلاڑی لاہور ائر پورٹ پہنچے۔ قومی کھلاڑیوں کو خصوصی سیکورٹی میں فوری طور پر ایئر پورٹ کی حدود سے روانہ کر دیا گیا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز نے میڈیا سے کوئی بات نہیں کی۔ وطن واپس پہنچنے والے کھلاڑیوں میں عمر اکمل، عماد وسیم، محمد عرفان، یاسر شاہ، محمد حفیظ، محمد رضوان، شعیب ملک، احمد شہزاد اور کرکٹر مختار شامل ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.