اضافی قیمت وصول کرنے پر 12 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر جرمانہ عائد

اوگرا نے پٹرول بحران کے دوران عوام سے اضافی قیمت وصول کرنے پر 12 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 1کروڑ 7 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

 

اسلام آباد: () اوگرا حکام کے مطابق بحران کے دوران عوام سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 1 تا 8 روپے اضافی وصول کئے گئے جبکہ فروری میں 12 کمپنیوں کے 75 پٹرول پمپس نے عوام سے اضافی قیمت وصول کی۔ اضافی قیمت وصول کرنے والی کمپنیوں میں پی ایس او، ٹوٹل پارکو اور اٹک پٹرولیم ، حیسکول، شیل، بائیکو اور باکری سمیت بارہ کمپنیاں شامل ہیں ۔ اوگرا کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹننگ کمپنیوں نے شوکاز نوٹس پر غیر تسلی بخش جواب دیا تمام کمپنیاں 27 اگست تک جرمانے کی رقم جمع کرائیں۔

 

تبصرے بند ہیں.