غیرملکی سرمایہ کاری میں جولائی کے دوران 41 فیصد کمی

کراچی: پاکستان میں گزشتہ ماہ غیرملکی سرمایہ کاری41 فیصدیا 3کروڑ51لاکھ ڈالر کی سال بہ سال کمی سے 5کروڑ ڈالر تک محدود رہی جبکہ جولائی 2014 میں 8 کروڑ 55لاکھ ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پورٹ فولیو، غیرملکی نجی اور پبلک انویسٹمنٹ میں کمی جبکہ براہ راست سرمایہ کاری میں اضافے کا رجحان رہا، جولائی میں غیرملکی نجی سرمایہ کاری 20 فیصد کمی سے 7کروڑ ڈالر رہی جس میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری جولائی 2014 کے مقابلے میں 5 کروڑ 66لاکھ ڈالر کے اضافے سے 7کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی،جولائی 2014میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 1کروڑ 84لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی، گزشتہ ماہ پورٹ فولیو سرمایہ کاری 6کروڑ 95لاکھ ڈالر کے مقابلے میں منفی 48لاکھ ڈالر رہی، غیرملکی پبلک انویسٹمنٹ گزشتہ سال جولائی میں منفی 25 لاکھ ڈالر تھی جو جولائی 2015 میں منفی 2کروڑ ڈالر رہی۔

تبصرے بند ہیں.