عید خریداری کاآغاز؛ بازارافطارکے بعد کھلنے لگے

کراچی: کراچی کے اہم تجارتی مراکز افطار کے بعدکھلنا شروع ہوگئے جس سے عید کی روائتی خریداری کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، مارکیٹوں میں گہما گہمی ہونے سے شہر کی رونقیں بحال ہوگئیں۔

رمضان کا دسواں عشرہ مکمل ہونے سے قبل ہی خریداروں نے افطار کے بعد مارکیٹوں کا رخ کرنا شروع کردیا ہے لیکن بیشتر خریدار فی الحال ونڈو شاپنگ پر ہی اکتفا کررہے ہیں، پتھاروں کی تعداد میں تین گنا اضافہ اور عارضی طور پر لگائے گئے اسٹالز بھی سج گئے۔

افطارکے بعد کھلنے والے تجارتی مراکز میں کلفٹن، ڈیفنس، طارق روڈ، بہادر آباد، صدر، اللہ والا مارکیٹ، جامع کلاتھ، عیدگاہ کلاتھ مارکیٹ، جوبلی کلاتھ مارکیٹ، اولڈ سٹی ایریا،لیاقت آباد، حیدری مارکیٹ، ناظم آباد اور دیگر علاقوں کی مارکیٹیں شامل ہیں،توقع ہے کہ رمضان کے دوسرے عشرے میں خریداری میں تیزی اور عید نائٹ شاپنگ کی رونقیں مکمل طور پر بحال ہوجائینگی۔

تبصرے بند ہیں.