عوام تحریک انصاف کی سیاست سے بیزار ہو چکے ہیں: رانا مشہود

وزیر قانون و تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ عوام تحریک انصاف کی احتجاجی سیاست سے بیزار ہو چکے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کو احتجاج سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔

لاہور:) نندی پور پاور پراجیکٹ کی بندش کے خلاف تحریک انصاف کے احتجاج پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے وزیر قانون و تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد نے کہا کہ تحریک انصاف نے ایک سال میں خیبر پختونخوا میں کون سے بجلی کے منصوبے شروع کئے ہیں- ہر مسئلے پر احتجاج تحریک انصاف کا محبوب مشغلہ ہے۔ رانا مشہود احمد نے کہا کہ پنجاب میں کئی ایک توانائی کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے جن کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ انشاء اللہ ملک کو اندھیروں سے نجات دلائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی احتجاجی سیاست کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی کے اقدمات کرتے رہیں گے۔ –

تبصرے بند ہیں.