عمر اکمل کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کا نوٹس جاری

لاہور ٹریفک پولیس نے کرکٹر عمر اکمل کا لائسنس منسوخ کرنے سے انہیں قبل شوکاز جاری کر دیا۔

لاہور: () چیف ٹریفک آفسیر لاہور سہیل چودھری کے مطابق عمر اکمل تشدد کیس کے تفتیشی آفسیر امداد حسن نے لاہور ٹریفک پولیس کو درخواست کی تھی کہ عمر اکمل کا لائسنس منسوخ کیا جائے جس پر کرکٹر سے وضاحت طلب کرنے کے لیے انہیں پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔ سی ٹی او کے مطابق اگر عمر اکمل مطمئن کرنے میں کامیاب نہ ہوئے تو ان کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا اور اگر عمر اکمل اگلے7 روز تک پیش نہ ہوئے تو انہیں دوسرا اور پھر تیسرا نوٹس بھیجا جائے گا جس کے بعد یک طرفہ کارروائی کرتے ہوئے قومی کرکٹر کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.