لاہور()عمر اکمل تشدد کیس میں پنجاب حکومت اور لاہور پولیس میں ٹھن گئی ، حکومت نے پولیس سے استغاثہ واپس لینے کے لیے دباو ڈالنا شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق عمر اکمل تشدد کیس میں حکومت کی جانب سے لاہور پولیس پر دباو ڈالا جا رہا ہے کہ وہ استغاثہ واپس لے لیں جس پر پولیس نے تاحال کوئی پیش رفت ظاہر نہیں کی ۔ پولیس زرائع کے مطابق عمر اکمل نے نہ صرف پولیس اہلکار پر ہاتھ اٹھایا تھا بلکہ پولیس فورس کے خلاف بھی بیانات دیئے تھے ، لہٰذا پولیس کسی دبائو میں آ کر استغاثہ واپس نہیں لے گی۔دوسری جانب حکومت کی جانب سے موقف اختیار کیا جا رہا ہے کہ عمر اکمل قومی ہیرو ہیں ان کو ان کے کیے کی سزاء مل چکی ہے جبکہ عمر اکمل کو عدالت نے 11 مارچ کو طلب کر رکھا ہے۔
تبصرے بند ہیں.