عمران خان آج قومی اسمبلی میں بھی وزیراعظم سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کریں گے

اسلام آباد: 

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان آج قومی اسمبلی اجلاس میں بھی وزیراعظم نواز شریف سے پاناما کیس میں جے آئی ٹی کی تحقیقات تک عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کریں گے۔

عمران خان آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں وہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہار خیال کریں گے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پاناما کیس کا فیصلہ سنانے والے ججز کو خراج تحسین بھی پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ عمران خان قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پاناما کیس میں جے آئی ٹی کے فیصلے تک وزیراعظم سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ بھی کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.