عراق میں ماہ جولائی میں گزشتہ 5 سالوں میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں

بغداد: عراق میں جاری دہشت گردی اور فرقہ وارانہ فسادات کے واقعات میں جولائی کے مہینے میں ایک ہزار کے قریب افراد ہلاک ہو ئے جو گزشتہ 5 سالوں میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے ایک بیان میں عراقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں جاری دہشت گردی اور دہشت گردوں کی جانب سے معصوم شہریوں کے خون بہانے کے سلسلے پر قابو پانے کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں۔ عراقی حکومت کے مطابق جولائی کے مہینے میں میں 989 افراد ہلاک ہوئے جو اپریل 2008 کے بعد کسی بھی ماہ میں ہونے والی ہلاکتوں کے مقابلے سب سے زیادہ ہے ، مرنے والوں میں زیادہ تعداد عام شہریوں کی تھی جب کہ بعض حملوں میں عراقی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق عراق میں جولائی کے مہینے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 57 کے قریب ہے ، سب سے زیادہ ہلاکتیں کرکوک شہر کے ایک کیفے میں کئے جانے والے خودکش حملے میں ہوئیں جس کے دوران 41 افراد ہلاک ہوئے، اسی ماہ میں ابو غریب اور تاجی جیلوں پر القاعدہ کی جانب سے حملے کئے گئے جن میں 50 افراد مارے گئے اور 500 سے زائد قیدی جن میں القاعدہ کے دہشت گرد بھی شامل تھے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تبصرے بند ہیں.