عامر کی ارجنٹینا کے حوالے سے کی گئی پیشگوئی درست ثابت ہوئی

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کا سحر اس وقت پوری دنیا پر سوار ہے، ایسے میں کرکٹر محمد عامر کی گئی پیشگوئی درست ثابت ہوئی ہے۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے پہلے پیشگوئی کی تھی کہ ارجنٹائن فیفا ورلڈکپ 2022 کا فائنل کھیلے گا، انہوں نے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کو زمبابوے جبکہ انگلینڈ کو آئرلینڈ سے شکست ہوئی تھی لیکن اس کے باوجود دونوں ٹیموں نے فائنل کھیلا تھا۔اسی طرح لیونل میسی کی ٹیم کو ابتدائی راؤنڈ میں سعودی عرب کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا، جس کے بعد قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ ارجنٹینا کی ٹیم کواٹر فائنل تک بھی نہیں پہنچ سکے گی لیکن بلیو شرٹس نے شاندار کم بیک کیا اور پہلے سیمی فائنل میں کروشیا 0-3 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔انہیں سعودی عرب کے ہاتھوں 2-1 کی شکست کا غم برداش کرنا پڑا تھا تاہم اگلے میچز میں میکسیکو اور پولینڈ کو دھول چٹاتے ہوئے 0-2، آسٹریلیا کو 1-2 جبکہ نیدر لینڈ ناک آؤٹ مرحلے میں پنالٹیز پر 3-4 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔محمد عامر کی جانب سے پیشگوئی فیفا ورلڈکپ شروع ہونے کے تین روز بعد یعنی 23 نومبر کو گئی تھی، جب ارجنٹائن کو سعودی عرب سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں ارجنٹینا کی ٹیم کا پرستار ہوں، مجھے لگتا ہے کہ ارجنٹینا اب بھی فائنل میں کھیل سکتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.