ضرب عضب کامیابی سے جاری، جیٹ طیاروں کی دیگان میں بمباری، 13 دہشتگرد ہلاک

بنوں )شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ”ضرب عضب” کامیابی سے جاری ہے ، جیٹ طیاروں کی دیگان میں بمباری سے مزید 13 دہشت گرد ہلاک اور سات ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

ملک میں قیام امن کیلئے پاک فوج شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے برسر پیکار ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دیگان میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں 13 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ مارے جانے والوں میں غیرملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں ۔ فضائی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی سات پناہ گاہیں بھی تباہ کر دی گئیں ۔ میران شاہ میں پاک فوج کے زمینی دستوں کی پیش قدمی بھی جاری ہے ۔ مادر وطن کے بہادر سپوتوں نے دہشت گردوں کا محاصرہ مزید سخت کر دیا ہے ۔ تین ہفتوں سے جاری آپریشن میں انتہا پسندوں کے زیر کنٹرول علاقے سے بھاری مقدار میں خطرناک جدید ہتھیار ، بارودی مواد سے بھری فیکٹریاں اور ٹینک شکن بارودی سرنگیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.