صہیونی اشتعال انگیزی پر فلسطین میں کشیدگی، جھڑپوں میں 3 اسرائیلی ہلاک

رملہ: 

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے تینمسلمانوں کی شہادت کے ایک روز بعد فلسطینی نوجوان نے چاقو کے وار کرکے تین اسرائیلیوں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں حلامش کے علاقے میں ایک فلسطینی نے چاقو کے وار کرکے تین اسرائیلیوں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا۔ اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے حملہ آور کو زخمی کرنے کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ حملہ 19 سالہ فلسطینی نوجوان عمر العابد نے کیا۔

تبصرے بند ہیں.