صوفی بزرگ اور شاعر پیر سید نصیر الدین نصیر کے عرس کی تقریبات شروع

صوفی بزرگ اور شاعر پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانی رحمتہ اللہ علیہ کا چھٹا سالانہ عرس مبارک اسلام آباد میں شروع ہو گیا۔ جس میں ملک اور بیرون ملک سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین شریک ہیں۔

اسلام آباد: پیر سید نصیر الدین نصیر رحمتہ اللہ علیہ کے عرس مبارک کی دو روزہ تقریبات دربار عالیہ گولڑہ شریف اسلام آباد میں جاری ہیں۔ پیر نصیر الدین نصیر، پیر سید معین الدین المعروف بڑے لالا جی کے صاحبزادے اور پیر مہر علی شاہ کے پڑپوتے تھے۔ آپ نے اردو، پنجابی، فارسی اور پوٹھوہاری سمیت سات زبانوں میں شاعری کی۔ اسی وجہ سےآپ کو شاعرہفت زبان بھی کہا جا تا ہے۔ عرس میں شرکت کیلئے ملک اور بیرون ملک سے زائرین کی بڑی تعداد شریک ہے۔ مزار کی چادر پوشی کی تقریب کل بعد نمازعصر ہوگی۔ دربار کےسجادہ نشین سید غلام نظام الدین جامی چادر پوشی کریں گے۔دو روزہ تقریبات میں نعتیہ محافل اورقوالی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے

تبصرے بند ہیں.