صنعتوں کوگیس وافر مقدار میں فراہم کر رہے ہیں، شاہدخاقان

اسلام آباد:  وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ صنعتوں کے لیے گیس وافر مقدار میں فراہم کی جا رہی ہے، پشاور سے کراچی تک سڑکوں اور موٹرویز کا نیٹ ورک عوام کے فائدے کے لیے بنایا جا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو جنرل الیکٹرک (جی ای) کے زیر اہتمام ’’مستقبل کے پاکستان کی تعمیر‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صنعتوں کے لیے وافر مقدار میں گیس دستیاب ہے اور صنعتی شعبے کو بغیر کسی تعطل کے گیس فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور سے کراچی تک سڑکیں اور موٹرویز عوام کے فائدے کے لیے بنائی جا رہی ہیں، یہ منصوبے ماضی میں مکمل کیے جانے تھے تاہم موجودہ حکومت اپنے وعدوں کو پورا کر رہی ہے، حکومت گیس پائپ لائن منصوبہ بھی مکمل کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.