صدارتی انتخاب کےشیڈول کی تبدیلی پر اعتراض کرنیوالے عدالت سے رجوع کریں،الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب کے شیڈول میں تبدیلی عدالت عظمیٰ کے حکم پر کی گئی اگر سیاسی جماعت یا امیدوار کو اعتراض ہے تو عدالت سے رجوع کرے ۔ ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب 6 اگست کو کرانے کا جو شیڈول جاری کیا تھا اس میں امیدواروں کو انتخابی مہم کے لئے مناسب وقت دیا گیا تھا تاہم سپریم کورٹ کے حکم پر انتخابی شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے، اگر کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کو عدالتی حکم پر کوئی اعتراض ہے تو اسے چاہئے کہ الیکشن کمیشن کے کردار پر تنقید کے بجائے عدالت عظمیٰ میں فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کرے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجا ظفر الحق کی درخواست پر صدارتی انتکاب 6اگست کے بجائے 30 جولائی کو کرانے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.