صدارتی الیکشن کے فیصلے پر اعتراض درست نہیں، پرویز رشید

اسلام آباد: وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہاہے کہ صدارتی انتخاب کے شیڈول کے بارے میں سپریم کورٹ نے جوفیصلہ دیاہے اس پرکسی کواعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ ایک انٹرویومیں انھوںنے کہاکہ27رمضان کی خصوصی عبادات کے پیش نظراس روزووٹ ڈالنامشکل ہوتا، انھوں نے کہاکہ الیکشن کی تاریخ میںتبدیلی سے پیپلزپارٹی کے کئی ممبروںکو بھی فائدہ پہنچے گا، انھوں نے توقع ظاہرکی کہ پیپلز پارٹی صدارتی الیکشن میںحصہ لے گی، آزادکشمیر کے وزیراعظم کیخلاف عدم اعتمادکی تحریک کے حوالے سے وزیر اطلاعات نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک پرہونے والی رائے شماری میں حصہ نہیں لے گی۔وزیراعظم نوازشریف نے اس بارے میں ہدایت جاری کردی ہے، انھوں نے کہاکہ یہ اختیارصرف عوام کوحاصل ہوناچاہیے کہ وہ ووٹ کی طاقت سے کسی حکومت کوہٹائیں، وفاقی وزیرنے کہاکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کو بجلی کا اس کامقررہ حصہ فراہم کیاجارہاہے اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے اس بات کااعتراف کیاہے، تاہم انھوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میںبجلی کی تقسیم کے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، پرویزرشید نے کہا کہ حکومت نے ایک مہینے کے اندرگردشی قرضہ بے باق کردیاہے جس سے بجلی کی پیداوارمیں اضافہ ہواہے

تبصرے بند ہیں.