شہرہ آفاق شاعر فیض احمد فیض کی آج 30 ویں برسی منائی جا رہی ہے

محبتوں اور احساسات کے شہرہ آفاق شاعر فیض احمد فیض کی 30 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ فیض احمد فیض کی سوچ صرف اُن کی شاعری میں ہی نہیں بلکہ اُن کی عملی زندگی میں بھی نظرآتی تھی۔

لاہور: چار مرتبہ ادب کے نوبل انعام کے لیے نامزد ہونے والے فیض احمد فیض 20 نومبر 1984 کو 73 سال کی عمر میں اس دنیا فانی سے انتقال کر گئے۔ ان کی پہچان انقلابی شاعر کے طور پر بھی ہوتی ہے۔ فیض باتیں کچھ ایسی کر گئے ہیں کہ جن کا زندگی سے رشتہ امر ہے۔ انھوں نے انسان کے احساسات اور جذبات کے بارے میں لکھا بلکہ انسانیت کی قدر ہی ان کی شاعری کا مقصد قرار دی جا سکتی ہے۔ اسی لیے تو جو بھی انھیں پڑھتا ہے اسے لگتا ہے وہ ہماری ہی بات کر رہے ہیں۔ ان کے بارے میں یہ مشترکہ رائے ہے کہ وہ جتنے اچھے شاعر تھے اُتنے ہی خوب صورت انسان بھی تھے۔ اپنوں کے ساتھ ساتھ بیگانوں کا بھی خیال رکھنے والے تھے۔ فیض نے اپنی شاعری کے ذریعے جہاں اپنا پیغام سننے والوں تک پہنچایا وہیں اِس کی تعبیر پانے کے لیے دیگر شعبہ ہائے زندگی کو بھی متحرک کیا۔

تبصرے بند ہیں.