شمالی وزیرستان :دتہ خیل میں گھر پر ڈرون حملہ،11افراد ہلاک

دتہ خیل () شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ایک گھر پر ڈرون حملہ ہوا جس میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

تحصیل دتہ خیل کے گاؤں ڈوگا مداخیل میں امریکی ڈرون طیارے نے ایک گھر کو نشانہ بنایا اور دو میزائل فائر کئے، حملے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا جس سے 11 افراد ہلاک ہوگئے، حملے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔حملے کے بعد بھی علاقے پر ڈرون طیارے پرواز کرتے رہے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ –

تبصرے بند ہیں.