شمالی وزیرستان:دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری،پندرہ دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے غیر ملکیوں سمیت پندرہ سے زائد دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ و بارود تباہ کر دیا گیا۔

میران شاہ:() سیکورٹی فورسز نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب جیٹ طیاروں سے تحصیل میر علی کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق جیٹ طیاروں نے خوشالی اور بڑوخیل میں دہشت گردوں کے تین ٹھکانوں پر بمباری کی جس سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ ہوا۔ پاک افغان سرحدی علاقے شوال میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں بمباری کی گئی۔ میر علی کے علاقے سے پاک فوج کے قافلوں پر حملے کیے جاتے تھے۔ اس علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف ایک ہفتے میں یہ دوسری کار روائی ہے۔ ادھر میران شاہ میں سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب نا معلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے گاڑی میں سوار سات افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے مقامی طالبان تھے۔

تبصرے بند ہیں.