پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل پیش کردیا گیا۔لاہور انسداددہشت گردی عدالت میں جیل ٹرائل، 9 مئی جلاؤ گھیراؤ اور جناح ہاؤس حملہ مقدمات میں سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کیخلاف جیل ٹرائل کیس پر سماعت ہوئی ۔شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل میں پیش کر دیا گیا ، عدالت میں سابق وزیرخارجہ کو چالان کی نقول تقسیم کر دی گئی ۔بعدازاں عدالت نے سماعت 15 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر لیا۔اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو سخت سکیورٹی میں علی الصبح اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی پر لاہور میں 9 مئی کے سات مقدمات درج ہیں، پولیس اڈیالہ جیل میں 9 مئی کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش بھی کر چکی ہے۔
تبصرے بند ہیں.