شامی شہر حلب میں کامیابی خانہ جنگی کے خاتمے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی، بشار الاسد

دمشق: 

شام کے صدر بشار الاسد کا کہنا ہے کہ حلب شہر میں حکومتی افواج کی باغیوں کے خلاف پیش قدمی 5 سالہ خانہ جنگی کے خاتمے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی صدر بشار الاسد کی حامی افواج نے حلب شہر کے دو تہائی حصے پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے جس کے بعد باغی افواج نے علاقہ چھوڑ دیا ہے۔ باغیوں کے زیر اثر حلب میں اب بھی ایک لاکھ سے زائد افراد محصور ہیں جنہیں غذائی قلت اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

تبصرے بند ہیں.