شارٹ فال میں کمی کے باوجود طویل لوڈشیڈنگ، مظاہرے جاری

لاہور / ملتان / فیصل آباد: حکومت کی طرف سے تمام تر اعلانات اور دعوئوں کے باوجود لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا ۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑا۔ جنوبی پنجاب کے علاقوں میں 14سے 18گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، شجاع آباد سے نامہ نگار کے مطابق شہر اور گرد و نواح میں 18 گھنٹے کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ باقی بچ جانے والے 6 گھنٹے کم وولٹیج اور ٹرپنگ کی نظر ہو جاتے ہیں۔فیصل آباد میں بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا، اعلانیہ 10 گھنٹوں کے علاوہ فیسکو نے 4سے 5 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ این این آئی کے مطابق بٹگرام میں روزے داروں نے لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شارع ریشم پر ٹائر جلا کر ہر قسم کے ٹریفک کیلیے بند کر دیا۔ ملک میں بجلی کا شارٹ فال کم ہو کر 3500میگا واٹ رہ گیا ہے۔ اس وقت بجلی کی پیداوار 13450میگا واٹ ہے جبکہ طلب 16500میگا واٹ ہے۔ترجمان کے مطابق پیداوار میں مزید اضافے کیلیے کوششیں جاری ہیں۔

تبصرے بند ہیں.