شاباش وہاب! ورلڈ کپ ہار کر بھی کرکٹ دنیا کا دل جیت لیا

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز برائن لارا نے ملنے کی خواہش ظاہر کر دی تو روایتی حریف بھارتی بھی وہاب ریاض جیسا بائولر ڈھونڈنے لگے۔

لاہور:قومی فاسٹ بائولر نے ورلڈ کپ کوارٹرز فائنل میں کینگروز کے ایسے طوطے اڑائے کہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین اور ماہرین تعریف پر اتر آئے۔ ماضی کے سٹار بیٹسمین برائن لارا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے کیا گیا جرمانہ انعام کے طور پر پیش کرنے کا کہہ دیا۔ ورلڈ کپ میں ایک سو چون اعشاریہ پانچ کی رفتار سے تیز ترین بائولر کا اعزاز پانے والے وہاب ریاض کو آسٹریلوی کرکٹ نے بھی آنکھوں پہ بٹھا لیا۔ مختلف لیگز نے معاہدہ کرنے کی خواہشمند بننے لگیں۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیم انڈیا کو طعنہ سننے کو مل رہا ہے کہ ان کے پاس وہاب ریاض نہیں تو کینگروز کا سامنا کیسے کر پائیں گے۔ دو ہزار بارہ سے اکتوبر دو ہزار چودہ تک بھارتی ٹیم کے بائولنگ کوچ رہنے والے جو ڈیوس کے اس بیان کے بعد بھارتی کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.