” شاباش احمد شہزاد”.کرس گیل کی احمد شہزاد کو اردو میں مبارک باد

ڈھاکا…بنگلہ دیش کیخلاف شاندار سنچری اسکور کرنیوالے احمد شہزاد کو شاندار پرفارمنس پر حریف ٹیم کی جانب سے بھی پذیرائی ملی، ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل نے احمد شہزاد کی تعریف میں اردو کا لفظ استعمال کیا اور کہا” شاباش ، شاباش احمد شہزاد”. نوجوان اوپنر احمد شہزاد نے بنگلہ دیش کیخلاف ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے میچ میں شاندار سنچری اسکور کی۔اس سنچری پر احمد شہزاد کو پاکستانی کرکٹرز نے تو سراہا ہی,ساتھ ساتھ ، ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل نے بھی احمد شہزاد کی تعریف کرتے ہوئے کہا احمد شہزاد کی سنچری دیکھ کر مزہ آیا ، خوب انجوائے کیا۔ احمد شہزاد کو ٹی ٹوینٹی سنچری کلب میں خوش آمدید کہتے ہیں۔کرس گیل نے احمد شہزاد کی تعریف میں اردو کا لفظ استعمال کرتے ہوئے پاکستانی اسٹار کو کہا” شاباش احمد ، شاباش”۔

تبصرے بند ہیں.