سی این این کو انٹرویو میں وزیر اعظم نے حقانی نیٹ ورک کو افغانستان کا قبیلہ قرار دے دیا، سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی چینل سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں طالبان کے حقانی نیٹ ورک کو افغانستان کا ایک قبیلہ قرار دے دیا جس کے باعث انہیں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ صحافی طلعت حسین نے کہا ’’بائیڈن اور بلنکن جاہل اور لا علم ہیں اور حقانی افغانستان کا ’قبیلہ‘ ہے، وزیر اعظم عمران خان سی این این کے ساتھ اپنی دانائی اور افغانستان کے بارے میں سوجھ بوجھ کا مظاہرہ کرتے ہوئے۔‘‘

تبصرے بند ہیں.