سیپ بلاٹر نوبل انعام کے حقدار ہیں، روسی صدر

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ سیپ بلیٹر جیسے لوگوں کی خصوصی طور پر قدر کی جانی چاہیے۔

ماسکو: (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر سیپ بلیٹر امن کے نوبل انعام کے حقدار ہیں۔ روس کے صدر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ   بلیٹر جیسے لوگوں یا پھر عالمی کھیلوں کی فیڈریشن یا اولمپکس گیمز سے منسلک سربراہان کی خصوصی طور پر قدر کی جانی چاہیے۔ اگر کوئی ہے جو نوبیل انعام کا حقدار ہے تو وہ یہ ہیں  ۔
خیال رہے کہ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کرپشن کے الزامات کی زد میں ہے۔ 2018ء کے عالمی کپ کی میزبانی روس کو دیے جانے کی تحقیقات بھی ہو رہی ہیں۔ رواں ماہ کے آغاز میں فیفا کے صدر سیپ بلیٹر نےالزام عائد کیا تھا کہ جب 2010ء میں بالترتیب قطر اور روس میں عالمی مقابلے کرانے کے لئے رائے شماری کی جاری رہی تھی تو تنظیم پر فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی اور ان کے جرمن ہم منصب کرسچن ولف نے دبائو ڈالا تھا۔

 

تبصرے بند ہیں.