سینکڑوں غیر قانونی تارکین وطن کی یورو ٹنل میں داخل ہونے کی کوشش، ایک شخص ہلاک

فرانس سے غیر قانونی طور پر یورو ٹنل کے ذریعے برطانیہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا ایک تارکِ وطن ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ سوڈان کا شہری تھا اور اس کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان تھی۔

پیرس: (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ اور فرانس کو ملانے والی زیرِ آب سرنگمیں گُھسنے کی کوشش میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ یہ شخص منگل کی رات اس وقت ہلاک ہوا جب تقریباً 1500 غیر قانونی تارکینِ وطن نے فرانس کے شہر کیلے سے چینل ٹنل میں گھسنے کی کوشش کی۔ ہلا ہونے والے اس غیر قانونی تارک وطن کا تعلق سوڈان سے تھا اور وہ ایک گاڑی کی ٹکر سے مارا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے آغاز سے اب تک تقریبا تین ہزار لوگوں نے اس سرنگ کے ذریعے برطانیہ میں گھسنے کی کوشش کی جس سے کئی افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
یہ غیر قانونی تارکین وطن گاڑیوں کے ذریعے چُھپ چُھپا کر برطانیہ پہنچنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں جس میں ان دونوں خاصی تیزی دیکھی گئی ہے۔ حالیہ کچھ عرصے میں یورو ٹنل کے ذریعے کارگو اور مسافروں کی ٹریفک متعدد مرتبہ معطل ہو چکی ہے کیونکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ کَیلے کے علاقے میں سینکڑوں مہاجرین کیمپ لگائے بیٹھے ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.