سیمنٹ کی برآمدات فروری میں 45 فیصد گر گئیں

کراچی: 

گزشتہ ماہ فروری میں مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی مانگ میں بہتری کے باوجود رواں مالی سال میں پہلی بار برآمدات میں 45 فیصد کمی کی وجہ سے فروخت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

سیمنٹ کی مجموعی کھپت فروری 2017 میں 3.435 ملین ٹن رہی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں  0.41فیصد کم ہے۔ گزشتہ برس فروری میں یہ حجم 3.449 ملین ٹن تھا۔ سیمنٹ کی مقامی فروخت فروری میں 3.181 ملین ٹن رہی۔ اس میں سے 2.580 ملین ٹن شمالی علاقے میں قائم کارخانوں کی فروخت رہی جبکہ جنوبی علاقے میں قائم کارخانوں کی فروخت 0.601 ملین ٹن رہی۔ مقامی کھپت میں اضافہ 6.69 فیصد تھا۔ فروری میں برآمدات 0.254 ملین ٹن رہیں جو گزشتہ برس فروری 2016 سے 45.69 فیصد کم ہے۔

تبصرے بند ہیں.