سیلز ٹیکس چوری روکنے کیلیے صنعتی پیداوار کی نگرانی کا فیصلہ

اسلام آ باد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے آئندہ مالی سال 2013-14 کے وفاقی بجٹ میں ملوں، فیکٹریوں و مینوفیکچرنگ یونٹس کی درست پیداوار کا پتا چلانے کے لیے سیلز ٹیکس اینڈ فیڈرل ایکسائز الیکٹرانیکل مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرانے اور جعلی ریفنڈز کی روک تھام کے لیے کمپیوٹرائزڈ رسک بیسڈ ایویلیوایشن آف سیلز ٹیکس(کریسٹ) سسٹم پورے ملک میں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ذرائع نے بتایا کہ مینوفیکچررز کی طرف سے انڈر پراڈکشن و انڈر رپورٹنگ کے تحت سیلزٹیکس چوری کے لیے اپنے مینوفیکچرنگ یونٹس کی پیداوار چھپائی جاتی ہے اور بہت کم پیداوار ظاہر کر کے اس پر سیلز ٹیکس ادا کیا جاتا ہے لیکن اس سے کہیں زیادہ مقدار میں پیداوار کو سیلز ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر فروخت کیا جاتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں مینوفیکچررز کی درست پیداوار کا پتا چلانے کے مقصد سے انڈر رپورٹنگ روکنے کے لیے الیکٹرانک مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.