سہہ ملکی ٹورنامنٹ؛ ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

گیانا: ویسٹ انڈیز میں جاری سہ فریقی ون ڈے کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔

ویسٹ انڈیز کے شہر گیانا میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن ان کا فیصلہ درست ثابت نہ ہوا۔ پروٹیز کی پوری ٹیم 47 ویں اوور میں صرف 188 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی،

جنوبی افریقا کی جانب سے روسو نے سب سے زیادہ 61 رنز بنائے جب کہ ڈی کاک 30 ، ہاشم آملا 20، ڈی ولیئرز 31 اور ڈومنی 23 رنز بناکر نمایاں اسکورر رہے۔ ویسٹ انڈیز کے اسپنر سنیل نارائن نے 27 رنز کے عوض چھ وکٹیں لیں جو کہ ان کے ون ڈے کیرئیر کی بہترین بولنگ ہے۔ اس کے علاوہ بریتھ ویٹ 2 اور ایک ایک وکٹیں ٹیلر اور ہولڈر کے حصے میں آئیں

تبصرے بند ہیں.